وہاڑی،07 دسمبر (اے پی پی ):ملک بھر میں ووٹرز کا قومی دن منایا جارہا ہے اسی حوالے سے وہاڑی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد شفیق نے کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپ کا ووٹ آپ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس لئے اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں اور اپنے منتخب کردہ نمائندوں کو آگے لائیں انہوں نے مذید کہا کہ آپ کا ووٹ آپکی شناخت ہے اور اسے بھرپور استعمال کریں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری اصغر علی نے کہا کہ اس وقت ضلع وہاڑی میں کل ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 4 ہزار 9 سو 30 ہے ووٹ کے اندراج اور اسکی مکمل معلومات الیکشن کمیشن کے آفس سے حاصل کی جا سکتی ہیں ووٹ کی حق تلفی انسانی حقوق کی حق تلفی تصور کی جاتی ہے جبکہ آج کے جدید دور میں خواجہ سراؤں کے ووٹ کا بھی اندراج کیا جارہا ہے سیمینار کے آخر میں آگاہی واک بھی نکالی گئی۔











