پاکپتن؛قومی یوم  ووٹرز پر سیمینار منعقد، ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا

18

پاکپتن ، 07 دسمبر(اے پی پی ):ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام الناس میں ووٹنگ کے طریقہ کار کے متعلق آگاہی پیدا کرنے  کیلئے  ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن پاکپتن کے زیر اہتمام قومی یوم  ووٹرز کے موقع پر میونسپل کمیٹی ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا۔

سیمینار میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پاکپتن سید غلام محی الدین گیلانی سمیت ضلعی آفیسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری مملکت ہے اور ووٹ کی طاقت مسلمہ حقیقت ہے، ووٹ عوامی طاقت کا آئینہ دار ہے، ملکی ترقی و استحکام میں ووٹرز کا کلیدی کردار ہے۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے نمایا ں کارکردگی کامظاہر ہ کرنے والے افسران واہلکاران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔