خیرپور،07دسمبر(اے پی پی):قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس کی جانب سے شعور کی بیداری کے حوالے سے آگاہی واک سوک سینٹر تا پریس کلب خیرپور تک نکالی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید کبیر محمد شاہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظفر عباس عباسی، اے سی صفدر میرانی، اے ایس پی سٹی مغیز ہاشمی، سینئر صحافی غلام قادر سومرو،ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح،الیکشن آفیسر سائرہ پروین، روٹیرین شجاعت احمد صدیقی و دیگر کی قیادت میں نکالی گئی آگاہی واک میں وکلاء، سول سوسائٹی، روٹری کلب، معز زین شہر، اساتذہ، طلبہ اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے پریس کلب میں سیمینار بھی منعقد ہوا ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی سید کبیر محمد شاہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف، اے ڈی سی ظفر عباس عباسی، اے ایس سٹی مغیز ہاشمی، الیکشن آفیسر سائرہ پروین، امان اللہ منگی، علی گل ملاح نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں ووٹرز کا دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے ووٹ کا اندراج کرواکر نہ صرف جمہوری عمل کا حصہ بنیں گے بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی اور اپنی قوم کی زندگی بدلیں گے جو ہر پاکستانی کا حق ہی نہیں ذمہ داری بھی ہے آزاد اور شفاف اور غیر جانبدار انتخاب کے لیے ہم سب پر عزم ہیں۔











