سکھر: پولیس کی اہم و کامیاب کارروائی ،غواء ہونے والے چار نوجوان کچے کے علاقے سے باحفاظت بازیاب کروا لیے گئے

14

سکھر،08دسمبر(اے پی پی): پولیس نے اہم و کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  نسوانی آواز پہ شکارپور اور کندھ کوٹ سے اغواء ہونے سکھر کے رہائشی چار نوجوان شکارپور کے کچے کے علاقے محمد باغ سے باحفاظت بازیاب کرلیا۔

دو مہینے قبل ٹکر محلہ کے رہائشی عبداللہ کمبوہ نسوانی آواز میں شادی کے جھانسے میں آکر کندھ کوٹ سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ صالح پٹ کے رہائشی تین نوجوانوں کو شادی کے پروگرام کے سلسلے میں روٹیاں پکانے کے غرض سے شکارپور بلوا کر اغواء کرلیا گیا تھا، پولیس نے مغفی اطلاع پہ کارروائی کرتے ہوئے چاروں نوجوان کو شکارپور کے کچے کے علاقے محمد باغ سے بازیاب کرالیا گیا، بازیاب نوجوانوں میں عبداللہ کمبوہ، گلزار شاہ، غلام مرتضی اور ندیم شیخ شامل ہیں، اہلخانہ کا نوجوانوں کی بازیابی پہ سکھر پولیس بلخصوص ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا شکریہ ادا کیا۔