پاکپتن ، 13 دسمبر (اے پی پی ):تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم معشوق ولی ولد نورنگ شیخ سکنہ 78 ڈی نے پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی کال کی کہ میں بسواری کار ساہیوال روڈ پر جا رہا تھا نا معلوم افراد نے مجھ پر فائر کیا ہے۔پولیس تھانہ ملکہ ہانس موقع پر پہنچی اور پوچھ گچھ کی تو کال جھوٹی ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔











