لیبیا کے پارلیمانی وفد کا پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کا دورہ

28

اسلام آباد، 14 دسمبر (اے پی پی ): لیبیا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر فاوزی الطاہر النویری کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے 12 رکنی پارلیمانی وفد نے پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات (PIPS)کا  دورہ کیا۔  پارلیمانی وفد کو پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے اغراض ومقاصد اور پارلیمنٹرین و سرکاری افسران کو ادارے کی جانب سے دی جانے والے خدمات برائے تفصیلی آگاہ کیا۔ڈپٹی اسپیکر فاوزی الطاہر النویری نے کہا کہ پپس ایک اہم ادارہ ہے،ادارے کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔