چنیوٹ؛پاک آرمی لورز کی جانب سے سانحہ پشاور آ رمی پبلک سکول کے شہد اء بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد

21

چنیوٹ 16دسمبر(اے پی پی):چنیوٹ سانحہ پشاور آ رمی پبلک سکول کے درد ناک واقعے میں شہید ہونے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج زندہ باد ریلی پاک آرمی لورز کی جانب سے نکالی گئی۔

چنیوٹ پاک آ رمی لورز کی طرف سے سانحہ پشاورآرمی پبلک سکول کے درد ناک واقعے میں شہید ہونے والے 158 بے گناہ بچوں کے ساتھ یکجہتی کرنے کے لئے چیف آ گنائزر پاکستان خواجہ معین الدین کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی  ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔مقررین نے سانحہ اے پی ایس  کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر کو شہید ہونے والے بہادر بچوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور ہم اس درد ناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کے والدین  کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے  بچے شہید ہوئے۔

  ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک جا کر اختتام پذیر ہوئی آخر میں تمام شہداء بچوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔