میرپورخاص،18 دسمبر( اے پی پی): گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر انچارج سی آئی اے پولیس عنایت علی زرداری کی سربراہی میں سندھڑی و سی آئی اے پولیس نے سندھڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک کنٹینر پر چھاپہ مار کر خفیہ خانوں میں چھپی بین الاقوامی مارکیٹ کی کروڑوں روپے مالیت کی 147 کلو چرس بر آمد کر لی ہے۔
گرفتار ملزمان جان نثار ، نبی اللہ، عتیق جان اور صداقت جان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پولیس نے کنٹینر کو تحویل میں لیکر مقدمہ سندھڑی پولیس اسٹیشن میں سب انسپیکٹر عبدالمجید جتوئی کی مدعیت میں زیر دفعات 9-E کے تحت درج کر لیاہے۔
ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری نے کامیاب کارروائی کرنے پر انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری و سندھڑی پولیس کو شاباشی دی ہے۔











