وسطی پنجاب میں دھند کے طوفان سے زندگی مفلوج ،شاہراؤں پر حادثات کا اندیشہ بڑھ گیا

30

نوشہرہ ورکاں ،20 دسمبر ( اے پی پی):وسطی پنجاب کے علاقوں میں دھند کے طوفان سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی  ہے جس کے باعث شاہراؤں پر ٹریفک کے نظام میں مشکلات اور حادثات کا اندیشہ بڑھ گیا ہے،دو روز سے جاری دھند کے طوفان سے جہاں سردی بڑھنے سے انسانی زندگی کی مصروفیات میں مشکلات کا سامنا ہو گیا ہے وہاں جانوروں کے لیے چارے کے حصول میں بھی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں،رات کے پچھلے پہر میں دھند کا آغاز معمول بن چکا ہے اور دن گئے تک دھند کے طوفان کا ماحول میں موجود رہنا مسائل اور مشکلات کے بڑھنے کی بنیاد بن چکا ہے، جگہ جگہ سردی سے پریشان افراد مہنگے داموں ایندھن خرید کر آگ سینکتے نظر آتے ہیں اور سوئی گیس کا پریشر کم ہونے کے ساتھ ساتھ گیس کی بندش سے بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی سردی کے دنوں گیس پریشر بڑھانے کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔