سکھر؛آئی بی اے یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل ،آئی بی اے انتظامیہ اور سابق ایس ایس پی 9جنوری کوعدالت میں  طلب

16

سکھر،20دسمبر(اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر نے آئی بی اے انتظامیہ اور سابق ایس ایس پی سکھر كو ویڈیو سکینڈل میں 9 جنوری کو طلب کیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ  نے  طالبہ بختاور سومرو کی جانب سے آئی بی اے انتظامیہ اور سابق ایس ایس پی عرفان سموں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے طالبہ کو درخواست کی پیروی کے لیے مفت وکیل بھی فراہم کردیا ہے۔ عدالت نے طالبہ کی ایف آئی آر میں نامزد فریقین کو 9 جنوری کو طلب کرلیا ہے جس میں آئی بی اے انتظامیہ اور سابق ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ طالبہ بختاور سومرو کا کہنا ہے کہ آئی بی اے انتظامیہ اور سابق ایس ایس پی سکھر نے مجھے پولیس افسر کے ذریعے ہراساں کیا۔