ملتان؛ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے نواب پور روڈ کی تعمیر و مرمت کی منظوری دیدی

14

ملتان، 21 دسمبر(اے پی پی ):کمشنر اشفاق احمد چوہدری ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بارے پرعزم ہیں ۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے نواب پور روڈ کی تعمیر و مرمت کی منظوری دیدی۔

 کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کہا  گیا کہ میونسپل کارپوریشن 12 کروڑ 36 لاکھ روپے کی لاگت سے نواپ پور روڈ تعمیر کرے گی ، چونگی نمبر5 تا کھیڑا آباد 1.6 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا ٹینڈ عمل شروع کیا جائے۔ اجلاس میں ہائی وے،ہائر ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، سکولز کی 23 سکیموں کی منظوری دی گئی۔

 کمشنر نے  شفافیت برقرار رکھ کرتمام ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل  کی ہدایت   کی ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی کھپت کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا،مقررہ وقت پر سکیمیں مکمل نا کرنے والے یا کام ادھورا چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔

 اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔