ملتان،21 دسمبر (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے میونسپل لائبریری کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل لائبریری کی اپ گریڈیشن کے تخمینہ کا ٹاسک لگایا جائے۔انہوں نے میونسپل لائبریری کی ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائبریری کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کتابیں قومی سرمایہ، حفاظت کا نظام وضع کیا جانا ضروری ہے۔ کتب خانے معاشرے میں امن کے ضامن ہوتے ہیں۔
قبل از ایں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے دربار سے ملحقہ زیر بحالی پارک کا دورہ کیا اور پی ایچ اے کو سکیموں کی بحالی میں معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے فوڈ سٹریٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور فوڈ سٹریٹ پر کام کی رفتار بڑھانے جبکہ ٹوائلٹس بلاکس کی تعمیر میں خصوصی افراد کیلئے ٹوائلٹ بنانے کی بھی ہدایت کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر، کارپوریشن ،پی ایچ اے اور محکمہ کھیل کے حکام بھی ہمراہ تھے ۔











