اوکاڑہ،23دسمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس کالج کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کالج کی پرنسپل ثروت حسن اورسٹاف نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ ان کی خوشیوں میں شامل ہوکر کرسمس کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر پرنسپل ثروت حسن نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم رول ہے اس لئے کرسمس کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔
پرنسپل اور سٹاف نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارباد دی۔اس موقع پرسیکشن ھیڈ کالج بوائز محمد نعیم اشرف،سیکشن ھیڈ کالج گرلز شازیہ، سیکشن ہیڈ سکول گرلز روبینہ تحسین، سینئر کوآرڈینیٹر پری سکول عکاشہ ارم جبکہ مسیحی ملازمین میں حمید مسیح ، شاکر مسیح ، ظفر ، بابر ، دانیال مسیح اور دیگر شامل تھے۔ آخر میں پاکستان کی ترقی خوشحالی ،اتحاد اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔











