پشاور،24دسمبر(اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ نے افسروں اور جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہمیں اپنے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، جوانوں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی عوام کے تحفظ اور ملکی سلامتی کے لیے بے شمار قربانیاں ہیں۔











