ملتان؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر کا کرسمس بازاروں کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

11

ملتان، 24 دسمبر (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی جانب سے کرسمس پر مسیحی برادری کیلئے تحفہ ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دو کرسمس بازار قائم کردیئے گئے ہیں، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر آٹے سمیت اشیاء خوردونوش پر خصوصی رعایت کی فراہمی کر دی گئی ہیں۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے کرسمس بازاروں کا دورہ کیا اور  کرسمس بازاروں میں سٹالز اور سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ  ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ، کرسمس بازار میں10 کلو کا آٹا 630 روپے کی تاریخی سبسڈی پر فراہم کیا جارہا یے جبکہ  گھی،چینی،دالیں سمیت تمام آئٹمز پر مسیحی برادری کو خصوصی رعایت حاصل ہوگی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ کرسمس بازار ٹینک چوک جمیل آباد اور رضا آباد کالونی میں فعال کئے گئے ہیں۔