وفاقی وزیرشازیہ مریکی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد

38

اسلام آباد،24دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نےبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کو  ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے  کہا کہ  اس دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کو قائداعظم کے خواب کے مطابق ایک جامع اور ترقی پسند ملک بنائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کرسمس کے تہوار پر مسیحی برادری کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں  نے کہا کہ “میں تمام مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے “میری کرسمس” کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔