خوشاب میں کرسمس کا تہوار پورے جوش وخروش سے منایا گیا

68

جوھرآباد،25دسمبر( اے پی پی ):   خوشاب میں مسیحی برادری کرسمس کا    تہوار پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔   قائدآبادکے گرجاگھروں میں دعاعیہ سروسز ھوئیں جن میں عالمی امن پاکستان کی ترقی خوشحا لی اور سالمیت کےلیے  خصوصی دعائیں کی گی۔

 کرسمس کی سب سے بڑی تقریب  یو حنا آباد میں ہوئی۔ کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اسدالرحمن نے کرسمس کے سلسلہ میں ضلع کے مختلف چرچز کا دورہ کیا اورسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا۔

 ڈی پی او خوشاب نے تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی کہ ڈیوٹی کو تمام پروگرام کے اختتام اور شرکا ءکی واپسی تک الرٹ رکھیں، اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔