غذر،27 دسمبر(اے پی پی ): صوبائی وزیرتعلیم راجہ محمد اعظم خان نے کہا ہے حکومت گلگت بلتستان کے چارسو مڈل اور ہائی سکولوں میں جدید آئی ٹی لیب تعمیر کیا گیاہے جہاں بجلی کی ضرورت کو پوری کرنے کے لیے سلور سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بوئز میں سمارٹ سکول پروجیکٹ کے تحت جدید آئی ٹی لیب کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیرتعلیم راجہ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ایک ہزار اساتذہ اور چالیس نئے تقریر ہونے والے سکولوں کے پرنسپلز کو پیشہ روانہ تربیت دی گئی ہے ،اس وقت 36 سکولوں میں لنچ فراہم کیا جاتا ہے جس کے بعد سکول میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت میں بھی بہتری آئی ہے اور سردیوں کی چھٹیوں کے بعد دیامر کے 20 سکولوں میں بچوں کو لنچ دینے کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے گلگت بلتستان کے ایک سو سکولوں میں انگلش لنگویچ کی کلاسز شروع کیا جارہا ہے اور آئی ٹی ماسٹر ٹرینیرز بھی تعینانات کیا گیا ہے ایک سو سکولوں میں انگلش لنگویچ شروع کررہے ہیں ۔











