ملتان،27دسمبر )اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی ٹاسک فورسز نے گزشتہ روز آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا۔کارروائی کے دوران سرکاری کوٹے کے مطابق سپلائی نہ دینے والی 5 فلور ملز کو جرمانے اور کوٹے معطل کئے گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا آر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے عوامی شکایات پر مختلف علاقوں میں خصوصی چیکینگ کی تو زیب فلور ملز ،سلمان فلور ملز سپلائی کم دے رہی تھیں جس پر ان کا کوٹہ معطل کردیا گیا جبکہ نیشل فلور ملز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے مختلف ہول سیل پوائنٹس کو سپلائی کم ہونے پر وارننگ بھی جاری کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا کا کہنا تھا کہ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے سخت ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے آٹے کے ضلعی کوٹے میں اضافہ کیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم سمگلنگ ناکام بنائی گئی ہے۔











