جلال پورپیروالہ ،27 دسمبر (اے پی پی ):جلال پورپیروالہ میں موٹروے انٹرچینج کے قریب موٹروے پولیس کی گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی، گاڑی میں سوار موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے فوراً گاڑی سے نکل کر اپنی جان پچائی ،جبکہ ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ،شارٹ سرکٹ کے باعث آگ میں جل کر موٹروے کی گاڑی راکھ بن گئی معجزانہ طور پر موٹروے پولیس اس حادثے میں محفوظ رہی ہے ۔











