ملتان، 29 دسمبر(اے پی پی): محکمہ زراعت نے گزشتہ شب انڈسٹریل اسٹیٹ ایریا میں چھاپہ مار کر 53 ملین روپے مالیت کی جعلی کیڑے مار دوا قبضے میں لے لی ہیں۔
ایگریکلچر پیسٹ وارننگ ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار غوری، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ شاہد حسین کی سربراہی میں انڈسٹریل اسٹیٹ ایریا میں گریس انٹرپرائزز پر چھاپہ مار کر اسمگل شدہ سلفر کا ایک کنٹینر قبضے میں لے لیا، پیسٹی سائیڈ کمپنی کا عملہ جعلی لیبل لگا کر کیڑے مار دوا کی پیکنگ میں مصروف تھے، ٹیم نے قبضے میں لی گئی سلفر مظفرآباد پولیس کے حوالے کر دی ہے اور کمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ کیمیکل کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔











