مری،29دسمبر(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں ہلکی برفباری شروع ہونے سے مری کی رونقیں لوٹ آئی ہیں، ملک بھر سے یہاں آئے سیاح ، فیملوں کے ہمراہ موجود ہیں اور موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
مری انتظامیہ برفباری کے دوران ہائی الرٹ ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد احسن رانجھا نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات بہام پہچانے کے لئے اقدامات کے احکامات صادر کیے ہیں۔











