پاکپتن؛ شہر و مضافات میں بارش کا سلسلہ جاری،موسم سرد و خوشگوار

75

پاکپتن ،29دسمبر(اے پی پی):پاکپتن اور اس کے مضافات بنگہ حیات،نور پور،عارف والا،قبولہ،رنگ شاہ،تھانہ احمد یار میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔

ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ماہرین کے مطابق بارش سے ناصرف سموگ اور دھند میں کمی واقع ہوگی بلکہ فصلوں خصوصاً گندم،چارے اور سبزیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش سے کھانسی،نزلہ،زکام سمیت دیگر بیماریوں میں کمی واقع ہوگی۔