ملتان؛ پولیس ٹریننگ کالج کیلئے ڈیجیٹل لائبریری ،ریکارڈ روم اور چارسمارٹ کلاس رومز کا افتتاح کر دیا گیا

48

ملتان،29 دسمبر(اے پی پی ):اقوام متحدہ کی طرف سے پولیس ٹریننگ کالج ملتان کے لیے فراہم کردہ ڈیجیٹل لائبریری، ریکارڈ روم اور چارسمارٹ کلاس رومز کا افتتاح ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کمانڈنٹ پولیس کالج ملتان گوہر مشتاق بھٹہ صاحب نے اپنے دست مبارک سے کیا ۔ افتتاح کے موقع پر نیشنل پروگرام  کوآرڈینیٹر اقوام متحدہ برائے پاکستان پولیس سعید احمد شاہ بھی موجود تھے۔

عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے  کے لیے ڈیجیٹل لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے  جبکہ بین الاقوامی ادارے کی طرف سے پولیس کالج کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے ڈیجیٹل  ریکارڈ روم قائم کیا گیا ہے، سسٹم کو آپریٹ کرنے کے لئے سٹاف کو اس پروگرام کے تحت خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی ہے، اس پروگرام کے تحت پولیس کالج ملتان میں چار کلاس رومز کی تزئین نو کی گئی ہے اور تدریسی معاونت کا سامان فراہم کیا گیا ہے ۔