پاکپتن،31دسمبر(اے پی پی): پولیس نے رواں سال کے دوران 56 ڈکیت گینگز کو گرفتار کرکے 12 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔سال 2022 میں 16 سو اشتہاری مجرمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 824 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پاکپتن پولیس نے سال 2022 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ رواں سال کے دوران 56 خطرناک گینگز کے 230 ارکان کو گرفتار کر کے 12 کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید توصیف حیدر نے بتایا کہ رواں سال کے دوران انتہائی مطلوب 16 سو سے زائدخطرناک اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا۔پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 824 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔











