نیشنل ایمرجنسز آپریشنز سینٹر  کا اجلاس

14

اسلام آباد، 03جنوری(اے پی پی):نیشنل ایمرجنسز آپریشنز سینٹر ( این ای او سی ) کا اجلاس چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی زیر صدارت منگل کو  ہوا۔

 سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ابتک کی پیش رفت سے فورم کو آگاہ کیا گیا اور سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے گھروں کی تعمیر  اور متاثرہ کسانوں کی ڈیجیٹل ایپ پر رجسٹریشن اور ڈیٹا کی تصدیق کے عمل پر پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے سندھ کے دائیں اور بائیں کنارے سے 95 فیصد سیلابی پانی نکال لیا گیا ہے۔

 چیئرمین این ڈی ایم اے  نے اجلاس میں تمام اداروں کو سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کے نمائندوں نےشرکت کی۔