ملتان  ڈویلپمنٹ  اتھارٹی میں نائب قاصد کی بھرتیوں کیلئے اوپن کوٹہ اُمیدواروں کے انٹرویو مکمل

67

ملتان،03 جنوری(اے پی پی ): ملتان  ڈویلپمنٹ  اتھارٹی  میں نائب قاصد کی بھرتیوں کے لئے انٹرویو شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں نائب قاصد اوپن کوٹہ کے تحت  پہلے 400 اُمیدواروں کے انٹرویو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ایم ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے 400 امیدوں کو انٹرویو کال لیٹر بھیجے گئے تھے جن میں سے   336 امیدوار  انٹرویو کے لئےحاضر ہوئے جبکہ 64 امیدوار انٹرویو میں غیر حاضر رہے۔

 انٹرویو کمیٹی ممبران ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن غلام فرید بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وسیم اسلم بھٹہ نے کئے۔  نائب قاصد سمیت دیگرپوسٹوں کے انٹرویو بھی جاری کردہ شیڈول کے مطابق  کئے جائیں گے۔