ملتان؛ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 کی زیرصدارت فزیکل فٹنس ٹیسٹ کاانعقاد

10

ملتان،5جنوری  (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 ملتان کی زیرصدارت فزیکل فٹنس ٹیسٹ کاانعقادکیا گیا جس میں چوک کمہاراں ریسکیو سٹیشن کے اہلکاروں سمیت دیگرنےشرکت کی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئےڈاکٹرکلیم اللہ نےکہاکہ ریسکیو1122کے تمام ملازمین ہرماہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ دیتےہیں،جس میں اس بات کویقینی بنایاجاتا ہے کہ تمام ملازمین فٹنس کوچیک کیاجائےاورجوملازم اپنی روزانہ کی زندگی میں ورزش کو اپنامعمول نہیں بناتےانہیں تاکید کی جائے کہ وہ اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کے وقت لوگوں کی خدمت بہتر انداز میں کرسکیں۔

ڈاکٹرکلیم اللہ نے اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری عوام الناس کوبروقت اور معیاری ایمرجنسی سروس فراہم کرنا ہے،جس کیلئے ضروری ہےہم سب جسمانی طور پر مضبوط رہیں تاکہ مشکل میں دوسروں کی مدد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے امید ہے ریسکیو 1122 ملتان کے تمام ملازمین ہمیشہ کی طرح دل وجان سے کسی بھی ایمرجنسی میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اورمحفوظ معاشرہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر یں گے۔