ضم شدہ قبائلی علاقے بالخصوص ڈسٹرکٹ کرم کے عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

8

پاراچنار، 13 جنوری(اے پی پی): پولیو مہم میں پہلے کی طرح ضم شدہ قبائلی علاقے بالخصوص ڈسٹرکٹ کرم کے عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معظم بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کرم کے عوام کے تعاون کے وجہ سے کرم پولیو فری زون ایریا ہے اور ہمیشہ کے طرح پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں گے اور کہا کہ  پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے جوان بھی موجود ہوں گے ۔ضلع کرم میں ایک لاکھ 24ہزار 93 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ڈور ٹو ڈور پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے چھ سو 73ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور 585موبائل ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

ٹی ایس پی اپر کرم مقدار علی نے کہا کہ سولہ جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔اپر کرم میں 46000پانچ سال کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے اور کہا کہ عوام،مشران،والدین،علمائے کرام  پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔