اوکاڑہ : قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 

19

اوکاڑہ،16جنوری(اےپی پی):پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اوکاڑہ میں بھی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسئن  کے قطرے پلائے اور ہاتھوں پر نشان لگائے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر نقوی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سجاد گیلانی اور دیگر سٹاف نے بھی بچوں کو پولیو ویکسئن کے قطرے پلائے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں 6لاکھ 39ہزار سے زائد چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کوگھر گھر جا کرپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اور پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 16سے 20جنوری تک جاری رہے گی۔محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولوں بس اڈوں اور دیگر مقامات پر بھی بچوں کو پولیو ویکسئن کے قطرے پلاکرمقررہ ہدف کو 100فیصد مکمل کریں گی۔