ملتان18جنوری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر گزشتہ روز غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا کارروائی کے دوران اوور چارجنگ پر 5 پارکنگ سٹینڈز ٹھیکیداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پیس اینڈ پیس کا پارکنگ سٹینڈ بھی سربمہر کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بتایا کہ نشتر،چیس اپ،حسین اگاہی اور قلعہ کہنہ سٹینڈز کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ سرکاری نرخوں سے زائد فیس وصولی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔اے سی سٹی نے بتایا کہ انتظامیہ سے منظور سٹینڈز کو ہی پارکنگ فیس وصولی کی اجازت دینگے۔











