پشاور ،18 جنوری (اے پی پی ):تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور گورنر ہاوس یتیم اور خصوصی بچوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلع پشاور کے تمام تعلیمی اداروں اور سنٹرز سے یتیم اور معذور بچوں کی گورنرہاؤس آمد، گورنر ہاوس میں بچوں کے لیے تفریح کے ساتھ کھیل کود کا بھی بندوبست کیا گیاگورنر کی طرف سے بچوں کے لیے خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔گورنر غلام علی، مئیر پشاور، سی سی پی او پشاور اور کمشنر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔











