ملتان، ساجد بشیر کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

12

ملتان، 18 جنوری (اےپی پی): ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب ساجد بشیر نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔

ڈپٹی سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب احسان الحق بھی ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب کے ہمراہ تھے۔ ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ عمارت تقریباً 30 کنال سرکاری اراضی پر نزد نیو جوڈیشل کمپلیکس زیر تعمیر ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی زیر تعمیر عمارت کے کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ  ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ حکام نے تعمیراتی کام کی پیش رفت کے حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری کو بریفنگ بھی دی گئی ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب ساجد بشیر نے عمارت کی تعمیر مقررہ وقت میں پورا کرنے کی ہدایت کی ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب نے عمارت کی تعمیر میں میٹریل کی بہترین کوالٹی استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔