کوئٹہ، زیارت سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہو گئی

24

کوئٹہ18جنوری(اے پی پی ): کوئٹہ ، زیارت ، کان مہتر زئی سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، وادی کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں موسم سرما  کی پہلی برفباری شروع ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا شہر کے مرکزی علاقوں کے مقابلے میں نواحی علاقوں بالخصوص پہاڑوں پر برفباری زیادہ ہوئی توبہ اچکزئی  چمن میں برف باری سے شاہراہ بند ہوگئی ہے جس سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے مطابق شمالی بلوچستان میں  برفباری کا سلسلہ جاری ہے کوژک ٹاپ چمن اور کان مہترزئی مسلم باغ کی جانب برف باری کے باعث شاہرائیں بند ہوسکتی ہیں اس لئے عوام  غیر ضروری سفر گریز کریں صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے،ٹریفک پولیس، کو ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ برف باری کے دوران خصوصی انتظامات کئے جائیں اور مسافروں اور سیاحوں کی سہولت کیلے ریسکو 1122اور دیگر ادارے فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں تاکہ مسافروں اور سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا نا پڑے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سٹرکوں کی بندش کی صورت میں فی الفور مشینری کے زریعے برف ہٹا کر راستوں کو بحال رکھا جائے۔