اسلام آباد،20جنوری(اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر گوگل کے ایشیا پیسیفک کے صدر سکاٹ بیومونٹ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر سکاٹ بیومونٹ سے مل کر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بڑھانے کے طریقوں، مہارتوں، انتہائی موسمی واقعات کی پیش گوئی کے لیے تکنیکی مدد پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مقاصد کے لیے سرکاری اور نجی شراکت داری کو فروغ دینے کے منتظر ہوں۔











