ملتان؛ موٹروے پولیس کیجانب سے کسی بھی ہنگامی حالت کو کنٹرول کرنےکیلئے مشقوں کا انعقاد  

14

ملتان، 28 جنوری(اے پی پی):انسپکٹر جنرل خالد محمودکی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کی ہدایت پر افسران اور جوانوں کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الائیڈ سروسزکیساتھ مشقوں کا انعقاد موٹروے ایم فور بیٹ نمبر 21 میں کیاگیاہے۔ مشقوں کا مقصد قومی شاہراوؤں پر افسران اور جوانوں کی کسی بھی ہنگامی حالت میں استعداد کار بڑھاکر صورتحال پر قابو پانا ہے۔ ڈی ایس پی قمرشہزاد بھٹی کی زیرنگرانی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔