پاراچنار،28جنوری(اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی ساجد طوری نے کہا ہے کہ کرم کی پسماندگی کے خاتمے کےلئے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں منعقدہ امن و ترقی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمنار میں کرم بھر سے مشران ،بلدیاتی نمائندوں اور پی پی پی کرم کے ورکرز نے شرکت کی ۔
وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ ہر علاقے کے تعمیر وترقی تب ممکن ہے جہاں امن ہو اور اب قبائلی علاقوں میں امن کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ہنگو سے پاراچنار تک مین شاہراہِ پر کام کے ساتھ تعلیم ،صحت اور دیگر مسائل کے حل کے لیے کام کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ملکر کام کریں گے ۔
سیمنار سے چیئرمین مزمل حسین ،مولوی شاہ نواز ،جلال بنگش ،منیر حسین دیگر مقررین نے بھی خطاب کئے گئے ۔











