پاراچنار،28 جنوری (اےپی پی): وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری نے کہا ہے کہ چھ لاکھ پینسٹھ ہزار افراد کو روزگار کیلئے مختلف ممالک بھیجا جا چکا ہے جبکہ مزید دس لاکھ افرادکو بھی دوسرے ممالک میں روزگار کی غرض سے بھیجا جارہا ہے۔ گورنر کاٹیج پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ،لیبر اور انسانی وسائل ساجد طوری نے کہا کہ مختلف ممالک کو ہنر اور باعزت روزگار کیلئے مختلف کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ممالک کیساتھ کامیاب بات چیت ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کی جیلوں سے سو قیدیوں کو رہا کرایا گیا ہےجبکہ مزید اکتیس سو قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔ عرب امارات سے ڈیپورٹ کئے جانے والے افراد کے مسائل بھی حل کئے جارہے ہیں۔ ساجد طوری کا کہنا تھا کہ سنٹرل ایشیاء تک رسائی کیلئے خرلاچی اور غلام خان کے راستے معیاری سڑک کی تعمیر کیساتھ ریلوے ٹریک بچھائی جارہی ہے جس کیلئے ٹل میں حب بنایا جائے ۔











