ذیابیطس سے بچاؤ بارے  آگاہی کیلئے مفت میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا انعقاد

25

اسلام آباد، 08 فروری (اے پی پی): ذیابیطس اور اس سے متعلقہ پیچیدگیوں کے   چیک اپ کے لئے بدھ کو یہاں ذیابیطس سینٹر (ٹی ڈی سی)  میں  ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا مقصدمفت چیک اپ کے ذریعے ذیابیطس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہیں  مفت چیک اپ، ادویات اور گلوکوز فراہم کی گئیں۔