صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے؛ ڈپٹی کمشنرملتان عمر جہانگیر

23

ملتان،09 فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں مراکز صحت اور ہسپتالوں میں ادویات کی سو فی صد دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی مراکز میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی بھی پوری کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیلتھ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غلام یسین صابر نے ڈینگی ،پولیو اور محکمانہ امور پر بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مفت علاج معالجہ یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں ہسپتالوں کے اچانک دورے کرکے طبی سہولیات کا خود جائزہ لونگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ادویات ،طبی آلات کی مرمت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے جائیں گے۔