رینالہ خورد؛شاہ دین روڈ پر واقع کولڈ سٹوریج میں لگی  آگ لگ پر قابو پالیا گیا

28

رینالہ خورد،09فروری(اے پی پی):شاہ دین روڈ پر واقع میاں زمان کولڈ سٹور میں آگ لگ گئی۔ مالکان کے مطابق آگ  نامعلوم وجہ سے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے ایک گھنٹہ فائر فائٹنگ کر کے آگ پر قابو پاتے ہوئے ایک کروڑ کا اثاثہ محفوظ کیا۔