اٹک: حکومت پنجاب پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے تمام وساٸل بروۓکارلارہی ہے، کمشنر راولپنڈی

49

اٹک 09فروری(اے پی پی): کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے تمام وساٸل بروۓکارلارہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع اٹک تحصیل جنڈ اور تحصیل پنڈی گھیب کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر مملکت و معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان ملک سہیل خان ،ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی نے تحصیل جنڈ میں گلیال کے مقام پر انڈسٹریل زون کی سائیٹ کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ نے ان کو مکمل بریفننگ دی۔کمشنر راولپنڈی نے تحصیل  پنڈی  گھیب میں 200 بستروں پر مشتمل  ہسپتال  کی سائیٹ کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران نے ان کو مجوزہ ساٸٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ دیتے ہوۓ بتایاگیاکہ ہسپتال کے قیام سے علاقے کو صحت کے شعبہ میں بڑی ترقی حاصل ہوگی۔