فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ سےبلغارین سفیر ایریناء گینچیوا کی ملاقات

25

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اسلام آباد آفس میں صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ سےبلغاریہ کی سفیر ایریناء گینچیوا  نے   ملاقات کی ۔ ملاقات میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی عمر مسعودالرحمٰن ،صدر ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی قربان علی اور دیگر مہمان موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی تجارت اور باہمی تجارتی وفود کے تبادلے پر اظہار خیال ہوا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے پاکستان کی چمڑے کی مصنوعات ، کھیلوں کی مصنوعات ، زرعی مشینری اور تمباکو کی مصنوعات کے فروغ کے لیے اظہار خیال کیا اور کہا کہ  پاکستان ان سیکٹرز کی مصنوعات میں بین الاقوامی معیار رکھتا ہے ۔ اور بلغاریہ کی مارکیٹ تک رسائی چاہتا ہے۔