رحیم یار خان ؛ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

27

رحیم یار خان، 10 فروری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے جمعہ کو یہاں  اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ  کیا ہے جہاں انہوں نے افسران و سٹاف کی حاضری چیک  کی اور  مختلف کاؤنٹرز پر جاکر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سنٹر میں آنے والے افراد سے افسران و سٹاف کے رویئے اور سروسز کے معیار بارے دریافت کیا اور سائلین کے مسائل سنتے ہوئے حکام کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والے سائلین کو تیز رفتار محکمانہ سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اراضی ریکارڈ کے زیر التواء امور کو بھی تیز رفتاری سے نمٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں موجود اراضی ریکارڈ سنٹرز کی کارکردگی کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لیں،عوامی سروسز کے حامل اداروں کو بہتر بنانا ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ سمیت دیگر حکام بھی ہمراہ موجود تھے۔