یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی سینٹ کا اجلاس،یونیورسٹی اسٹیوٹس میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا

18

پشاور، 13 فروری(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کی زیرصدارت یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی سینٹ کا اجلاس  پیر کو یہاں گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خیر الزمان نے یونیورسٹی کے اسٹیوٹس 2018 میں مجوزہ ترامیم منظوری کیلئے پیش کئے۔

یونیورسٹی اسٹیوٹس کا سینٹ اراکین نے یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق جائزہ لیا اور اسٹیوٹس میں بعض خامیوں کی نشاندہی کی۔ اجلاس میں اسٹیوٹس کو مزید بہتر بنانے کیلئے یونیورسٹی کو 20 روز کا وقت دیا گیا اور سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد محکمہ اعلٰی تعلیم کی قائمہ کمیٹی میں پیش کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

سینڈیکیٹ سے منظور شدہ اسٹیوٹس کا محکمہ اعلٰی تعلیم کی قائمہ کمیٹی حتمی جائزہ لیکر چانسلر کو منظوری کیلئے ارسال کرے گی۔

اجلاس میں نگران صوبائی وزراء جسٹس(ریٹائرڈ) ارشاد قیصر، حامد شاہ، محکمہ اعلٰی تعلیم، محکمہ اسٹیبلشمنٹ، محکمہ خزانہ، ایچ ای سے کے نمائندوں سمیت سینٹ کے متعلقہ اراکین نے شرکت کی۔