بہاولنگر ،06 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام طلباء کو میٹرک لیول پر سکول میں ہی ڈومیسائل کی سہولت فراہم کردی گئی ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول میں طلباء کو ڈومیسائل تقسیم کرکے سہولت کا باقاعدہ اجرا ء کردیا۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران ، اساتذہ اور طلباء والدین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی سروس ڈیلیوری پالیسی کے تحت میٹرک امتحان سے فراغت سے قبل طلباء اپنا فارم پر کرکے صرف 200 روپے سرکاری چالان فیس کی ادائیگی کرکے سکول میں ہی ڈومیسائل حاصل کرسکیں گے مذکورہ سہولت کے اجراء سے طلباء والدین کو بھرپور استفادہ ہوگا اور انہیں دفاتر کے بار بار چکر بھی نہیں لگانے پڑیں گے۔ اس سہولت کا اجراء ابتدائی طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر کیا گیا ہے اور مرحلہ وار تحصیل سطح پر کیا جائے گا جس سے ہزاروں طلباء مستفید ہوسکیں گے۔











