حکومت انتظامیہ ہندو برادری کی خوشیوں میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ڈی آئی جی ذوالفقار علی مہر

20

میرپورخاص،07 مارچ ( اے پی پی): ہندو برادری کے مذھبی تہوار ” ہولی”  پر انکی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیئے ڈی آئی جی میرپورخاص پولیس رینج ذوالفقار علی مہر،   ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری کے ساتھ میرپوخاص   لال مندر پہنچے. لال مندر کی انتظامیہ  رمیش کمار وینسی مل،   پریتم داس کیلا رام کیولانی ، دھنراج مل  اور   بابو سریش   نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو خوش آمدید  کیا اور لال مندر کا دورہ کرایا.

اس موقع پر مہمانان نے میرپورخاص رینج پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے لال مندر کی انتظامیہ کو مٹھائی کے گفٹس اور پھولوں کے دستے پیش کرکے ہولی تہوار کی مبارک باد دی. اس موقع پر ہندو برادری کے قائدین نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو شہر سمیت میرپورخاص ریجن میں مندروں میں بہترین سیکیورٹی دینے پر شکریہ ادا کیا.

تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص رینج  ذوالفقار مہر نے کہا کہ ملک میں اقلیتیوں کے حقوق برابر ہیں اور حکومت انتظامیہ ہندو برادری کی خوشیوں میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں. ایس ایس پی کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری نے  کہا کہ  میرپورخاص شہر سمیت ضلعی بھر میں ہولی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے تھے اور کہا کہ یہاں آنے کا مقصد اپنے ہندوں بھائیوں کی خشیوں میں شریک ہونا ہے۔