ملتان،08 مارچ ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں دوسرے روز بھی گرینڈ تجاوزات آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر قاسم بیلہ،ڈبل پھاٹک اور گھنٹہ گھر کے اطراف میں پختہ تعمیرات مسمار کرکے سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور آپریشن میں کھوکھے،تھڑے اور پھٹوں سمیت بھاری سامان تحویل میں لے لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے کہا کہ شہر کو تجاوزات مافیا سے نجات دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تاجر برادری رضاکارانہ طور پر اپنی حدود سے باہر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرے۔اے سی سٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے بڑے قبصہ گروپس کے خلاف کارروائی کا ٹاسک دیا ہے۔











