نوشہرو فیروز؛پی ڈی ایم اےکے ڈائریکٹر آپریشنز امداد صدیقی کا  پڈعیدن کا دورہ ،بارش وسیلابی پانی کی نکاسی  کے کام کا جائزہ لیا

18

نوشہرو فیروز،10 مارچ (اے پی پی ): پی ڈی ایم اےکے ڈائریکٹر آپریشنز امداد صدیقی، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز شاہزیب شیخ ،  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار شاہ، اسسٹنٹ کمشنر احسان اللہ، ایف جی آر ایفکے ضلعی نگران گُلفام عطاری مختلف اداروں کے افسران کے ہمراہ پڈعیدن پہنچ گئے اور پڈعیدن کے ڈرینج ڈسپوزل سسٹم سمیت مختلف دیہاتوں  میں کھڑے بارش وسیلابی پانی کی نکاسی  کے کام کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پرپی ڈی ایم اےکے ڈائریکٹر امداد صدیقی اور ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز شاہزیب شیخ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا نوشہرو فیروز کا شہر پڈعیدن ہے، پڈعیدن اور قریبی علاقوں میں دو گزشتہ بارشوں کے دوران تقریباً 1800 ملی میٹر بارش پڑی جو ریکارڈ بارش ہے جس نے تباہی مچائی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں دعوت اسلامیایف جی آر ایف، ہیلپنگ ہینڈ اور دیگر فلاحی اداروں نے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر بے پناہ ریلیف کا کام کیا اور آج بھی ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہایف جی آر ایفنے  ضلع نوشہروفیروز اور ضلع خیر پور کے  سیلابی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے  ڈیزل اور مشینری فراہم کی جس کے ذریعہ ہم پانی نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور چند روز میں مکمل طور پر نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔