ملتان، 15 مارچ(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے تھانہ صدر ڈسٹرکٹ خانیوال کا دورہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ کا ملاحظہ کیا، فرنٹ ڈیسک ، حوالات کی صفائی کا ملاحظہ کیا۔ تھانے کے انتظامی امور ، مکمل ریکارڈ اور کاکردگی بہتر ہونے پر آ ر پی او نے ایس ایچ او اخلاق احمد کو شاباش دی ۔
اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو چاہئے کہ وہ تھانے آ نے والے سائلین سے شائستہ رؤیہ اختیار کریں ، ان کے مسائل حل کریں، ریجن میں میرٹ پر انصاف کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنے اختیارات سے ہرگز تجاوز نہ کریں، رول اور ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کو سخت احتسابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔











